روسی وزیر دفاع کی یوکرین میں لڑنے والے ماسکو کے فوجی دستوں سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگُو نے نے یوکرین میں جنگی محاذ پر لڑنے والے روسی فوجیوں سے ملاقات کی ہے۔

ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے اتوار کے روز ایک ویڈیو جاری کی، جس میں فوجی لباس پہنے ہوئے شوئیگُو کو یوکرین میں کسی مقام پر ایک ہوائی جہاز سے اترتے اور روسی فوجیوں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

روسی وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر دفاع نے ملکی فوجیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں انفرادی تمغے بھی دیے۔

یہ نہیں بتایا گیا روسی وزیر نے ملکی دستوں سے یوکرین میں کہاں ملاقات کی۔ روس یوکرین کے خلاف جنگ کو اپنے طور پر ایک خصوصی فوجی آپریشن قرار دیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں