’ویز ایئر‘ کا سعودی عرب میں کم لاگت کمرشل فلائٹ سروس فراہم کرنے کا عزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ویز ایئرکے چیئرمین رابرٹ کیری نے ’العربیہ‘ چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری اور سیاحت کی وزارتوں کے درمیان معاہدے پر دستخط سے مملکت میں ہوا بازی کے شعبے میں کمپنی کی دلچسپی کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ وژن 2030 کے فریم ورک کے اندر سعودی عرب کی طرف سے بہت زیادہ صلاحیتیں فراہم کی گئی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم مملکت کے شہر دمام، ویانا، روم اور ابوظبی کے درمیان پہلی سروس شروع کریں گے اور ہم مملکت میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی وزارتوں کے ساتھ امکانات تلاش کرنا جاری رکھیں گے۔ ہم مملکت میں نئی منزلوں کےلیے سعودی عرب میں کم لاگت والی کمرشل پروازوں کی خدمات فراہم کریں گے۔

کرونا وبائی مرض کے حوالے سے کیری نے کہا کہ کرونا وبائی مرض نے خطے میں سفری انداز کو بہت زیادہ تبدیل کر دیا ہے۔ مسافر زیادہ قیمتوں کے نتیجے میں معاشی کیریئرز کا رخ کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں