دبئی کسٹمز کی کارروائیاں؛کرسٹل میتھ، چرس سمیت چار ماہ میں منشیات کی 936 کھیپیں ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

دبئی کسٹمز نے 2022 کے پہلے چارماہ میں اپنی زمینی گذرگاہوں، سمندری بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر 936 منشیات ضبط کی ہیں۔

دبئی کسٹمز نے منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر بتایا ہے کہ گذشتہ سال کے اسی عرصے میں 26 جون تک اس نے 558 منشیات ضبط کی تھیں۔

دبئی کسٹمز نے منشیات کی اسمگلنگ کی متعدد کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ان میں نشہ آور ٹرامڈول گولیاں، کیپٹاگون، افیون، ہیروئن، بھنگ کے بیج، کرسٹل میتھ ایمفٹمائن، چرس اور دیگر منشیات شامل ہیں۔

دبئی کسٹمز نے 2022ء کے پہلے چار مہینوں میں درج ذیل اشیاء ضبط کی ہیں:

• جبل علی بندرگاہ پر ایمفیٹامائن پر مشتمل کافی کریمر کے 2968 ڈبے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی کسٹم کے افسروں نے 955 گرام وزنی ہیروئن سے بنائے گئے 97 کیپسول اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ان کیپسولوں کو ایک مسافر نے نگل رکھا تھا۔

• ان لینڈ کسٹمز انتظامی مراکز نے رواں سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران 10 کرسٹل میتھ ضبط کیے۔

42کلوگرام چرس کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔ چرس کی یہ مقدار دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک افریقی مسافر سے برآمد ہوئی تھی اوراس کو خشک گرم مرچوں کے تھیلوں کے اندرچھپایا گیا تھا۔

محکمہ مسافرآپریشن نے جنوری اور اپریل 2022ء کے درمیان 222 منشیات ضبط کی تھیں جبکہ گذشتہ سال اسی مدت میں 198 نشہ آوراشیاء ضبط کی تھیں۔ان لینڈ کسٹمز مینجمنٹ مراکزنے 2021 کے پہلے 4 ماہ میں 32 ضبطیوں کے مقابلے میں اس سال 501 منشیات ضبط کی ہیں۔

ایئرکارگو سینٹرز مینجمنٹ نے گذشتہ چارماہ کے دوران میں 325 منشیات ضبط کی ہیں جبکہ اس نے 2021 میں اسی عرصے میں 207 اشیاء ضبط کی تھیں۔ سمندر کسٹم سینٹرز مینجمنٹ نے پہلے چار ماہ میں تین کے مقابلے میں چھے دورے کیے۔

دبئی کسٹمزکے ڈائریکٹرجنرل اورپورٹس، کسٹمز اینڈ فری زون کارپوریشن کے سی ای او احمد محبوب مصابیح نے کہا کہ ’’دبئی کسٹمز اور اس کے پانچ سالہ منصوبہ میں کمیونٹی کا تحفظ ایک بڑا تزویراتی ہدف ہے اور ہم بڑھتے ہوئے خطرات کی روشنی میں اوراپنے قومی فرض کے طور پر اس کردار کو ایک اوّلین ترجیح دے رہے ہیں‘‘۔

انھوں نے العربیہ سے گفتگو میں کہا کہ عالمی قیادت کی دوڑمیں دبئی کی پیش رفت کے ساتھ ہی امارت منشیات کے خلاف جنگ اور ان کے صحت پر اثرات اور سماجی نقصانات کو روکنے میں ایک بین الاقوامی ماڈل بن گئی ہے۔ محکمہ دبئی کسٹمز بہترین معیارات کے مطابق اپنے انسانی وسائل خصوصاً کسٹم افسروں کی صلاحیتوں کو فروغ دے کر ان کوششوں میں سرگرمی سے حصہ لیتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کا محکمہ مشکوک ترسیلات کی نگرانی کے لیے اپنے نظام اورپروگراموں کو مسلسل اپ ڈیٹ اورتیارکرتا ہے۔ ہم عالمی سطح پر محفوظ کسٹمز کی قیادت کے لیے محکمہ کی حکمت عملی 2021-2026 کے مطابق اسمگلنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کی غرض سے طریق کاراورتکنیکوں کا ایک مربوط سلسلہ اپناتے ہیں۔

ان کے بہ قول کسٹم مراکز کو جدید ترین معائنہ آلات مہیا کیے جاتے ہیں، بشمول جدید کنٹینر معائنہ نظام؛ کنٹینروں کی اسکیننگ اور معائنہ اور ٹرکوں کو منتقل کرنے کے لیے تازہ ترین مربوط عالمی نظام۔ یہ نظام فی گھنٹا 160 ٹرکوں کی اسکیننگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سرحدی سکیورٹی کے اقدام سیاج پروگرام کو مصنوعی ذہانت کی جدید ترین ٹیکنالوجیزکا استعمال کرتے ہوئے مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں