روس اور یوکرین

یوکرین کے مشرقی شہر میں پرہجوم شاپنگ مال پر میزائل حملہ؛ دو افراد ہلاک،متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یوکرین کے صدرولودی میرزیلنسکی نے بتایاکہ روسی فوج نے ملک کے مشرقی شہرکریمن چک میں واقع ایک پرہجوم مال پرمیزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قابضین نے ایک خریداری مرکز پر میزائل داغے ہیں۔اس حملے کے وقت وہاں ایک ہزار سے زیادہ شہری تھے۔ مال میں آگ لگی ہوئی ہے۔امدادی کارکنان آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔زیلنسکی نے ٹیلی گرام پرلکھا کہ متاثرین کی تعداد کا تصور کرنا ناممکن ہے۔

زیلنسکی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مال آگ کی لپیٹ میں ہے۔اس کے باہر درجنوں امدادی کارکنان اور ایک فائر ٹرک موجود ہے۔

یوکرینی صدر کے ڈپٹی چیف آف سٹاف کیریلو تیموشینکو نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ اب تک 20 کے قریب زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔ان میں نو کی حالت تشویش ناک ہے۔انھوں نے دوہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ امدادی کارروائی جاری ہے۔

پولتافاخطے کے گورنر دمیترو لیونن نے اس حملے کو ’’جنگی جرم‘‘اور’’انسانیت کے خلاف جرم‘‘قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہا کہ یہ ’’شہری آبادی کے خلاف دہشت گردی کی ایک بہیمانہ کارروائی‘‘ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں