روس اور یوکرین

آج شام سلامتی کونسل اجلاس بلایا جائے ۔یوکرین

یوکرین کے شہری مراکز پر روسی حملے زیر بحث لانے کی درخواست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یوکرین نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ اج منگل کی شام سات بجے یو این کی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلایا جائے۔ تاکہ روس کی طرف سے یوکرین میں شہری مراکز اور شاپنگ مالز پر کئے جانے والے میزائل حملوں کو زیر بحث لایا جا سکے۔

یہ درخواست کل پیر کے روز اقوام متحدہ سے کی گئی ہے۔ واضح رہے پیر کے روزروس کی طرف سے یوکرین کے شہر کریمینچک میں ایک شاپنگ سنٹر پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ اسی حملے کو سلامتی کونسل کے مجوزہ اجلاس کی اہم وجہ بتایا گیا ہے۔ یہ بات البانیہ کے سفارتی مشن کے ترجمان نے بتائی ہے۔

البانیہ آجکل روٹیشن میں سلامتی کونسل کی صدارت پر فائز ہے۔

اس سے قبل اتوار کے روز بھی روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف شہر میں جگہ جگہ میزائیل فائر کیے تھے۔ جن کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت نشانہ بنی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں