بچہ مکان کی بالکونی سے گر کر راہ گیر کی پشت پر آلگا:ویڈیو دیکھیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک چونکا دینے والے منظر میں ایک ویڈیو کلپ جو کہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی میں ایک بچے کو مکان کی بالکونی سے گر کر ایک راہ گیر کی پشت پرلگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم بچہ ایک شخص کی پشت پر لڑھکنے کے بعد بچ گیا۔ یہ واقعہ شمالی ترکی کے شہر اماسیا میں ہاکی الیاس محلے میں پیش آیا۔ بچہ پہلے ایک راہ گیر کی پشت پر گرا ، پھر فٹ پاتھ پر لگا۔ حادثے کےوقت راہ گیر وہاں جمع ہوگئے او انہوں نے بچے کو اٹھا کر اس کے والدین کے حوالے کیا۔

کھٹیرا امیری نامی یہ لڑکا مبینہ طور پر پہلی منزل کے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں کھیل رہا تھا جب وہ پھسل کر "ہینڈریل" سے گر گیا۔

راہ گیرنے کہاکہ میں نے سوچا کہ مجھ پر پھولوں کا برتن گرا ہے، لیکن جب میں مڑا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ بچہ ہے۔"

اس کے منہ اور دانتوں سے تھوڑا سا خون بہہ رہا تھا جبکہ ایمبولینس پہنچی اور اسے اس کی ماں کے ساتھ اسپتال لے گئی۔اس کی حالت مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں