شیخ الازھر کی کامیاب حج کے انعقاد پر سعودی عرب کو مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلامی دنیا کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر کے سربراہ الشیخ ڈاکٹڑ احمد الطیب نے رواں سال حج سیزن کی کامیابی پر سعودی عرب کی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹر الطیب نے حج سیزن کی کامیابی کے موقع پرخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ضیوف الرحمان کو فریضہ حج کی ادائی میں ہرممکن سہولت فراہم کرنے اور بہترین سروسز کی فراہمی کو سراہا۔

شیخ الازہر نے سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے حج کے موقعے پر امن وامان برقرار رکھنے میں کامیابی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مملکت نے اللہ کے مہمانوں کی دیکھ بھال اور خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔

شیخ الازھر سعودی عرب کی قیادت ، حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سال ایک مربوط سلامتی اور صحت کے نظام کی روشنی میں ایک ملین حجاج کرام نے فریضہ حج ادا کیا۔ عالمی وبا کے باوجود سعودی حکومت کی طرف سے عازمین حج کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا اور اتنی بڑی تعداد میں عازمین حج کو فریضہ حج کی اجازت دینا غیرمعمولی کامیابی ہے۔

جامعہ الازھر کے سربراہ نے سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی حج کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں