.

جدہ میں بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے شوہر کو سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے علاقے جدہ میں چند ماہ قبل اپنی بیوی پرتشدد کرنے والے اس کے شوہر کو عدالت کی طرف سے سزا سنائی گئی ہے۔ خاتون کے تشدد سے اس کی بیوی کی بینائی چلی گئی تھی۔ تیز دھار آلے سے کیے جانے والے تشدد سے خاتون کا جسم بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔

تراحم کمیٹی کے ایک رُکن وکیل نسرین علی الغامدی نے عدالت کے سامنے متاثرہ کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے ملزم کے خلاف تین حکم صادر کیے ہیں۔

پہلے فیصلے میں عدالت نے یہ فیصلہ دیا کہ زیادتی کا شکار خاتون کا نکاح فسخ کر دیا گیا۔ عدالت نے فی بچہ ہر ماہ ساڑھے چھ سو ریال نان نفقہ دینے اور عید کے موقعے پر3200 ریال سمیت متاثرہ خاندان کو 5200 ریال ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

تیسری شق میں بچوں کو ان کی ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ لرزہ خیز واقعہ گذشتہ اپریل میں پیش آیا تھا، جب سکیورٹی حکام کو جدہ کے ایک اسپتال سے رپورٹ موصول ہوئی تھی کہ ایک شدید زخمی خاتون کو اسپتال لایا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا تھا کہ ایک خاتون کو کسی تیز دھار چیز سے مجرمانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں