.
اوپیک پلس

عالمی سطح پرتیل کی طلب قبل ازوَبا کی سطح کے قریب پہنچ چکی:روسی نائب وزیراعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈرنوواک نے کہا ہے کہ اوپیک پلس کے رکن ممالک کی جانب سے اگلے ماہ اپنے پیداواری ہدف میں قدرے اضافے پررضامندی کے بعد تیل کی عالمی طلب وَبا سے پہلے کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔

انھوں نے بدھ کو سرکاری ٹی وی چینل روسیا-24 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’لاجسٹک سلسلوں میں غیریقینی صورت حال بدستور برقرارہے اورکووِڈ-19 کی وَبا کے مزید پھیلاؤ کا امکان بھی موجود ہے‘‘۔

انھوں نے کہاکہ تیل کی پیداوار کو مربوط بنانے کے معاہدے میں دوسرکردہ کردارروس اورسعودی عرب اکتوبر میں بین الحکومتی اجلاس منعقدکرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

قبل ازیں گذشتہ ہفتے کے روزبرطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرزنےخبردی تھی کہ اوپیک پلس کی ایک دستاویز کے مطابق گروپ ستمبرسے اپنی پیداوارمیں ایک لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کرنے والا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں