.

سعودی عرب:2022 کی دوسری سہ ماہی میں 98.4 ارب ڈالر کی آمدن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے 2022 کی دوسری سہ ماہی میں 98.4 ارب ڈالر (370 ارب سعودی ریال) سے زیادہ کی آمدن کی اطلاع دی ہے۔

العربیہ نے سعودی وزارت خزانہ کے حوالے سے جمعرات کو ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مملکت کی دوسری سہ ماہی میں تیل کی آمدن 66.5 ارب ڈالر(250 ارب سعودی ریال) سے زیادہ رہی ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مملکت نے اسی مدت میں 77.7ارب ڈالر(292 ارب سعودی ریال) سے زیادہ کے اخراجات کی اطلاع دی ہے۔

دوسری سہ ماہی میں غیرتیل ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن 120ارب سعودی ریال رہی ہے۔مزیدبرآں انکم ٹیکس، منافع اور کیپیٹل گین کی مد میں 10.2 ارب ریال جمع ہوئے ہیں۔اشیاء اور خدمات پر محصولات کی مد میں 64 ارب اور دیگر ٹیکسوں کے ذریعے 19 ارب ریال اکٹھے کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کا 2022 کی پہلی شش ماہی میں فاضل بجٹ 135 ارب ریال سے مجاوزہوچکا ہے-اس میں2022 کی پہلی سہ ماہی میں 57.5 ارب ریال اور دوسری سہ ماہی میں 77.9 ارب ریال شامل ہیں۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق 2022 کی پہلی شش ماہی میں سعودی عرب کی آمدن میں 43 فی صد اضافہ ہوا ہے اوراس کی مالیت 648.3 ارب ریال ہےجبکہ 2021 کے اسی عرصے میں اس کی مالیت 452.8 ارب ریال تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں