.

پلوسی تائیوان کا دورہ کرنے کے بعد واپس روانہ

تائیوانی صدر کے ساتھ ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر تائیوان کے صدر تسائی انگ وین سے ملاقات کے بعد امریکی ائیر فورس کے طیارے پر واپس روانہ ہو گئی ہیں۔

انہوں نے اپنی ملاقات میں اس امر پر تبادلہ خیال کہا کہ امریکا اور تائیوان کے درمیان گہرے اقتصادی معاہدے کیونکہ ہو سکتے ہیں اور دو طرفہ سلامتی کے لیے شراکت کو کیسے مضبوط کرتے ہوئے جمہوری اقدارکا تحفظ کیا جا سکتا ہے۔

اپنی تائیوانی صدر کے ساتھ ملاقات کو اپنے لیے خصوصی اعزاز کا نام دیا ۔ انہیں ملاقات کے دوران ایک خصوصی فضائی کور دیا گیا تھا۔ جسے دو طرفہ دوستی کا اظہار کہا گیا۔ ' پلوسی نے اپنی اس اہم ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹ میں بظاہر کسی کو مخاطب کیے بغیر کہا ہے' کوئی غلطی نہ کریں۔ امریکہ تائیوان کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل 'کمٹنٹ' رکھتا ہے۔ یہ آج بھی ہے اور اگلی دہائیوں کے لیے بھی ہے۔'

اس دورے کے دوران پلوسی نے تائیوان کے قانون ساز ادار ے کے نائب صدریوان تسائی شی شنگ سے بھی ملاقات کی ۔ جس میں انہوں نے تائیوان اور اس کی جمہوریت کے لیے بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔ اس دوران سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پلوسی نے چین کی دھمکیوں کے باوجود 1997 سے اب تک منتخب امریکی پہلی اعلی ترین شخصیت کے طور تائیوان کا دورہ کیا ہے۔ چینی صدر شی نے امریکا سے کہا تھا ' جو آگ سے کھیلے گا وہ جلے گا۔' انہوں نے یہ بات تائیوان کے حوالے سے اور پلوسی کے اس وقت امکانی دورہ تائیوان کے بارے میں ہی کہی تھی۔ مگر پلوسی نے یہ دورہ مکمل کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں