.
یمن اور حوثی

یمن میں جنگ بندی میں توسیع؛ کویت،عُمان اورمتحدہ عرب امارات کاخیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات، کویت اور عُمان نے یمن میں جنگ بندی میں دو ماہ کی توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن نے اس جنگ بندی کا اعلان منگل کے روز کیا تھا۔

ایلچی ہانس گرنڈ برگ نے کہا:'' مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ تمام فریقوں نے جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ اس توسیع کی کوئی نئی شرائط بھی نہیں آئی ہیں بلکہ پہلے والی شرائط پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ توسیع دو اگست سے دو اکتوبر تک مؤثر رہے گی‘‘۔

اس جنگ بندی معاہدے میں توسیع تمام فریقوں کی طرف سے مذاکراتی عمل سے گہری وابستگی کا اظہار ہے۔ تاکہ جلد سے جلد یمن میں جاری جنگ کا خاتمہ ہو سکے۔ سعودی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ خلیجی ملکوں نے اس جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

کویت کے دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ' جنگ بندی میں یہ توسیع یمن میں سیاسی عمل کی بحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی اور یمن میں پائیدار امن قائم جائے گا۔'

عُمان کی وزارت خارجہ نے امید کی ہے کہ جنگ بندی میں یہ توسیع اقوام متحدہ کے زیر نگرانی مستقل جنگ بندی تک پہنچے گی جس کے نتیجے مین انسانی و معاشی مسائل اور سیاسی تنازعات طے ہو جائیں گے اور یمن میں پائیدار امن قائم ہو سکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں