.

بھارتی اسمگلر ایک کلو سے زائد سونے کے ساتھ ائیرپورٹ پر گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب سے بھارت سونا سمگل کرنے والے ایک اور بھارتی شہری کو کسٹم حکام نے ایئرپورٹ پر دھر لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق ایک کلو سے زائد سونا جس کی مالیت 75 ہزار ڈالر کے برابر ہے کو ضبط کر لیا ہے۔ یہ سونا اسمگلنگ کا واقعہ اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر پیش ٰآیا۔ سعودی عرب اور دبئی سے سونے کے بھارتی اسمگلر اکثر اس طرح کی وارداتیں کرتے رہتے ہیں اور بعض اوقات وہ ایئرپورٹ پر پکڑے بھی جاتے ہیں۔

کسٹم حکام کی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہری سے سامان کی چیکنگ کے دوران سونا ضبط کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

جمعرات کے روز کسٹم حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے ایک الگ واقعے میں منی لانڈرنگ کرنے والے ایک بھارتی کو پکڑ لیا جب وہ 5 ہزار امریکی ڈالر اور 70 ہزار سعودی ریال اپنے ساتھ لے کر دبئی کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں