جگدیپ ڈھانکھڑ بھارت کے نائب صدر منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت میں جگدیپ ڈھانکھڑ کو ملک کا نیا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ جگدیپ ڈھانکھڑ کو نریندرا مودی کے زیر قیادت حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے نامزد کیا تھا۔

جگدیپ ڈھانکھڑ اس سے پہلے مغربی بنگال کے گورنر رہ چکے ہیں۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممر بھی رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتی سابق وزیر مارگریٹ الوا کو شکست دی ہے، مارگریٹ الوا کو کانگریس سمیت بعض دوسری علاقائی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔

تاہم ڈھاکھڑ نے 346 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے جبکہ ان کی مد مقابل امیدوارشکست کھا گئیں، ان کی جیت کا اعلان بھارتی لوک سبھا کے سیکرٹری جنرل اٹپال کمار سنگھ نے جو اس اہم عہدے کے لیے ریٹرننگ آفیسر مقرر کیے گئے تھے۔

مودی کی حکمران جماعت بی جے پی کی پارلیمنٹ میں اکثریت کی وجہ سے ملکی صدارت اور نائب صدارت کے انتخاب آسانی سے جیت گئی ہے۔ اس سے قبل 21 جولائی کو دروپدی مرمو ملک کی نئی صدر منتخب کی گئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں