امریکہ کے حامی افغانیوں کو عبوری شہریت دینے کے لیے مسودہ قانون کانگریس میں پیش

طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد 76000 افغانی اپنا ملک چھوڑ کر آمریکہ پہنچے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ایک ایسا مسودہ قانون متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد ہزاروں افغانیوں کو امریکی شہریت کے لیے عبوری سہولت کے طور پر ایک راستہ دینا ہے۔ افغاانستان سے 15 اگست 2021 کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد وہاں سے فرار ہو کر امریکہ پہنچنے والوں یا امریکی شہریت کے لیے درخواست دینے والے امریکہ کے حامیوں کے لیے تقریبا ایک سال مکمل ہونے کے بعد بڑا اقدام کیا جارہا ہے۔

اس مسودہ قانون کی حیثیت خصوصی امیگریشن ویزا کے حوالے سے اہلیت کے دائرے کو وسعت بھی دی جائے گی۔ یہ سہولت ایسے افغانیوں کے لےہے جنہوں نے امریکہ کی افغان جنگ کے دوران امریکہ کا بھر پور ساتھ دیا اور امریکی کمانڈوز کی کارروائیوں میں ان کے ساتھ رہنے کے علاوہ امریکی ائیر فورس کی اہم ترین کارروائیوں کا بھی اپنے انداز میں کردار ادا کیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اس عبوری سہولت سے وہ افغان خواتین بھی فائدہ اٹھائیں گی جنہوں نے افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں امریکی فورسز کا ساتھ دیاتھا۔ یہ بل اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب امریکی فورسز کی افغانستان سے واپسی کے سلسلے میں آخری امریکی فوجی دستے کی واپسی کو ایک سال ہوا ہے۔

امریکی کانگریس میں مسودہ قانون پیش کرتے ہوئے ڈیموکریٹ رکن کانگریس ایرل بلومنر نے ایک بیان میں کہا ' ہمیں اپنے وعدوں کو ضرور پورا کرنا ہے ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ امریکی فورسز کی مدد کرنے والے افغانیوں کو محفوظ اور قانونی پناہ دی جائے۔ ' ان کے علاوہ تین ریپبلکن ارکان سینیٹ لنڈسے گراہم سمیت تین ڈیموکریٹ سینٹرز نے بھی اس مسودہ کو مل کر پیش کیا ہے۔ اس مسودہ قانوں کو 'افغانستان ایڈجسٹمنٹ ایکٹ' کا نام دیا گیا ہے۔

دونوں جماعتوں کے ارکان کی طرف سے سینیٹ میں اس مسودہ قانون کی منظوری کا امکان بڑھ گیا ہے، بصورت دیگر ڈیموکریٹس کے لیے اسے منظور کرانے میں مشکل ہو سکتی تھی۔ کانگریس سے متعلق ایک اہم ذریعے نے کہا ' اس مسودہ قانون کو امیگریشن مخالف ری پبلکنز کی طرف سے مزاحمت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ '

واضح رہے 76000 افغانی شہریوں نے طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد پچھلے سال امریکہ میں پناہ لی اور یہ بڑی مشکل سے امریکہ پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ انہیں عارضی امیگریشن کے طور دوسال کے لیے سہولت دی گئی تھی۔ اب اس قانون کی منظوری کے نتیجے میں ان افغانیوں میں سے جو چاہیں گے مستقل امریکی شہریت کے لیے بھی اپلائی کر سکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں