تیز رفتار چوری کا عالمی ریکارڈ،45 سیکنڈ میں 20 لاکھ ڈالر کے زیورات چوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

چوری کی وارتوں کی خبریں تو آئے روز آتی ہیں مگر چوری سے جڑی ایک تازہ خبر واردات کا تیز رفتاری سے انجام دینے کا واقعہ ہے۔ یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں چوروں نے پینتالیس سیکنڈ میں جیولری کی دکان لوٹ لی۔

ریکارڈ وقت میں4 مسلح ڈاکوؤں نے دن کی روشنی میں نیو یارک سٹی، USA میں ایک زیورات کی دکان پر مسلح ڈکیتی کی۔ اس کے سیف کو تباہ کر دیا اور اس میں موجود زیورات لوٹ لیے۔ دکان کے اندر اور باہر لگے سی سی ٹی کیمروں میں چوری کی واردات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

نیو یارک ڈیلی نیوز نے رپورٹ کیا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چوروں نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے 2 ملین ڈالر سے زیادہ کے زیورات چرائے ہیں۔

ویڈیو کا آغاز ایک شخص سے ہوا جس نے سٹور کا دروازہ کھولا اور وہاں کھڑا ہو کر بظاہر چوری کے جرم پر پردہ ڈال رہا تھا، پھر کالے کپڑے اور ماسک پہنے دو چور اندر داخل ہوئے اس کے بعد تیسرا اندر آیا۔

ایک چور ہتھوڑے سے سٹور میں موجود شیشے کے ڈبوں کو بھی توڑنے کے لیے آگے بڑھا جبکہ دو دوسرے نے زیورات لوٹ کر ایک بڑے تھیلے میں رکھ دیے۔

معلومات کے لیے مالی انعام!

یہ جرم جمعہ کی دوپہر 2:30 بجے پیش آیا۔ چوروں کو فرار ہونے میں صرف 45 سیکنڈ لگے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ڈکیتی اتنی منظم تھی کہ ہتھوڑے کے وار اتنے زوردار تھے کہ انہیں لگا کہ انہیں گولیوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

پولیس نے ملزمان کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔ امریکی پولیس نے چوروں کی گرفتاری میں مدد پر 3500 ڈالر انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں