سعودی بجلی کمپنی مصر،سعودی عرب کےدرمیان انٹرکنکشن منصوبہ مکمل کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی بجلی کمپنی نے اعلان کیا کہ اس نے سعودی،مصری بجلی انٹرکنکشن منصوبے کی مالی معاونت کے لیے 56 کروڑ75 لاکھ ڈالرمالیت کی ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی (ای سی اے) کی سہولت حاصل کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے خبردی ہے کہ اس معاہدے پراسٹینڈرڈ چارٹرڈبینک اور سومیتومو میتسوئی بینکنگ کارپوریشن کے ساتھ دست خط کیے گئے ہیں، یہ سویڈش ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی کی ضمانت اور سویڈش ایکسپورٹ کریڈٹ کارپوریشن کی مالی معاونت سے مشروط ہے۔

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق سعودی الیکٹریسٹی کمپنی نے 15 علاقائی اور بین الاقوامی قرض دہندگان سے 3 ارب ڈالر کی بین الاقوامی سہولت حاصل کرنے کے معاہدے پردست خط کرنے کابھی اعلان کیا ہے۔

توقع ہے کہ اس میں پانچ سال کی مدت کا احاطہ کیا جائے گا۔غیر محفوظ سہولت کو موجودہ سنڈیکیٹڈ سہولت کی دوبارہ مالی معاونت کے لیے استعمال کیا جائے گا،یہ سمجھوتا ابتدائی طورپر2017 میں کیا گیاتھا اوراس ماہ پختہ ہونے والا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق 15 بینکوں کے سنڈیکیٹ میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، ایچ ایس بی سی، انٹیسا سانپاولو، میزوہو بینک، ایم یو ایف جی بینک، سومیتومو میتسوئی بینکنگ کارپوریشن، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، بینک آف چائنا، ابوظبی کمرشل بینک، ابوظبی اسلامک بینک، فرسٹ ابوظبی بینک، نیشنل بینک آف کویت، کے ایف ڈبلیو آئی پی ای ایکس بینک اور سوسائٹی جنرل شامل ہیں۔

ایس ای سی نے میزوہوبینک اور ابوظبی کمرشل بینک کو اس بین الاقوامی سنڈیکیٹ سہولت کے لیے ایجنٹ مقررکیا ہے۔یہ بات سعودی عرب کے خودمختاردولت فنڈ کے ایک یونٹ کی جانب سے چارمصری کمپنیوں میں سرکاری ملکیت کے اسٹیک کو 1.3ارب ڈالر میں جمع کرنے کے بعد سامنے آئی ہے جس سے یہ بحران سے نکلنے کے لیے کوشاں معیشت کے لیے خلیجی نقد رقم کی تازہ آمد بن گئی ہے۔

مصر کی وزارت منصوبہ بندی نے بدھ کوایک بیان میں کہا تھاکہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈکی جانب سے قائم کی گئی نئی فرم سعودی مصری سرمایہ کاری کمپنی نے فرٹیلائزراینڈ کیمیکل انڈسٹریزکمپنی، مصر فرٹیلائزر پروڈکشن کمپنی، اسکندریہ کنٹینراور کارگو ہینڈلنگ کمپنی اور ای فنانس کے قلیل حصص حاصل کیے۔

جون میں سعودی اے سی ڈبلیو اے پاور نے مصر میں ونڈ پاورپلانٹ میں 1.5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیاتھا۔کمپنی کے چیئرمین نے الشرق ٹی وی کو بتایا کہ مصر کی دمیاطہ بندرگاہ پرکثیرالمقاصد ٹرمینل تیارکرنے میں شامل دیگرمعاہدوں میں سعودی عرب میں مصر کے فرکو فارماسیوٹیکلز کی جانب سے 15 کروڑڈالر کا’’فارماسیوٹیکل سٹی‘‘قائم کرنا شامل ہے۔

مارچ میں سعودی عرب نے مصرکے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرائے تھے اور مصری حکومت نے کہا ہے کہ سعودی خود مختاردولت فنڈ کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں