’ایف بی آئی‘ نے مجھے 2020 کے اوائل میں قاتلانہ حملے کی اطلاع دی تھی: بولٹن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے انکشاف کیا ہے کہ ’ایف بی آئی‘ نے انہیں 2020 کے اوائل میں مجھے قتل کرنے کی کوشش کی اطلاع دی تھی۔

بدھ کے روز ’العربیہ‘ کو دیے گئے بیان میں بولٹن نے کہا کہ "ایران کی جانب سے کیے گئے قاتلانہ حملے میں سابق اور موجودہ امریکی حکام کو نشانہ بنایا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت کے دہشت گردانہ طریقوں کے ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی انتظامیہ کی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی طرف واپسی غلط ہو گی۔بولٹن کا کہنا تھا کہ تہران کے ساتھ جوہری معاہدہ مکمل طور پر ناکام ہو گا۔

انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ کانگریس کے ارکان کی اکثریت نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی طرف واپسی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ 2015 میں طے پانے والا جوہری معاہدہ بہت برا ہے۔

اس کے رویے کو سامنے لانا چاہیے

جان بولٹن نے مزید کہا کہ ایران اور دہشت گردی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے ایران کو روکنے کی خواہش ظاہر نہیں کی اور یہ کہ امریکا کے سخت ردعمل کی عدم موجودگی تہران کو اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں پر قائم رہنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران خطے کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنا اشتعال انگیز رویہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

سابق امریکی عہدیدار نے کہا کہ ہمیں اور ہمارے شراکت داروں کو جو خطرات درپیش ہیں وہ تہران کی طرف سے آتے ہیں۔ ایران کی دھمکیاں بدستور موجود ہیں اور اس کے رویے کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔

بولٹن کے قتل کی ایرانی سازش

قابل ذکر ہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی تھی کہ بولٹن کے قتل کی ایرانی سازش کا انکشاف ہوا ہے، اور پاسداران انقلاب کے ایک رکن پر فرد جرم عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 45 سالہ شہرام بورصافی، جسے مہدی رضائی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے اقوام متحدہ میں امریکا کے سابق سفیر بولٹن کو قتل کرنے کے لیے امریکا میں لوگوں کو 300,000 ڈالر ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔ یہ سازش ممکنہ طور پر جنوری 2020ء میں عراق میں امریکی فوجی کارروائی میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کی کوشش کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں