جوبائیڈن کی طرف سے سلمان رشدی پر حملے کی مذمت اور صحت یابی کی دعا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر جوبائیڈن اور یورپی یونین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شاتم سلمان رشدی پر حملے کی مذمت کیا ہے۔ رشدی جمعہ کے روز تیز چاقو سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے کے بعد ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ رشدی کو ایک امریکی نوجوان ہادی مطر نے چاقوسے ایک تقریب کے دوران نشانہ بنایا تھا۔

جوبائیڈن نے رشدی کی تعریف کی کہ وہ اہنے موقف پر کھڑا رہا اور اس نے خاموش ہونے سے انکار کر دیا ۔ امریکی صدر نے اپنی ، اپنی اہلیہ جل اور امریکیوں کی طرف سے رشدی کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔

دوری جانب یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزپ بوریل نے بھی رشدی پر حملے کی سخت مذمت کی ہے اور جلد صحت یابی کی دعا کی ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں