آتش بازی کے سامان کا کاروبار کرنے والی دکان میں دھماکے ، شعلے بھڑک اٹھے

ایک ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایک شاپنگ مال میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے اور آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 45 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ آرمینیا کے دارالحکومت میں ایک شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں آتش بازی کا سامان رکھنے والی دکان اس حادثے کا شکار ہوئی۔ تاہم حتمی طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ اتفاقی حادث ہی تھا۔ اس بارے میں تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔

آرمینیائی ہناگامی امور کی وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے روسی خبر رساں ادارے ' تاس ' کا کہنا ہے آگ بھجانے والے کارکن مال سے ابھرنے والے آگ کے شعلوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ مال سے مسلسل دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ کہ اس دکان میں سب سامان کی آتش بازی کا ہے۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح دکان کے اوپر پہلے سرمئی سا دھواں اٹھتا ہے اور پھر دکان میں دھماکہ ہو جاتا ہے۔ اس دوران لوگوں کو جان بچانے کے لیے بھاگنے کے لیے کہا جارہا ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا ہے اور مال خالی کرایا جاچکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں