آرمینیا شاپنگ مال: آتش بازی دھماکہ سے چار خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک، 60 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دارالحکومت کے ایک شاپنگ مال میں آتش بازی کے سامان کی تجارت سے متعلق دکان میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے اور بھڑکنے والی آگ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے جبکہ 60 لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔ تاہم ابھی تک 19 افراد لاپتہ ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ بتایا گا ہے کہ یہ آتش بازی کے سامان کی دکان ہول سیل کی ایک مارکیٹ سرمالو میں ہونےوالے اس اچانک واقعے سے ایک پوری بلڈنگ بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے۔ بلڈنگ دھماکے سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں تباہ ہوئی ہے۔ البتہ پراسیکیوشن کے شعبے نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

تفتیش میں قانون کی خلاف ورزی ، ایس او پیز کے مطابق آتش بازی کے سامان کے لیے لازمی احتیاطیں نہ کرنے اور اس طرح کے دیگر نکات کی بنیاد پر تحقیقات آگے بڑھائی جا رہی ہیں کہ انسانی جانوں کو پہنچنے والے اس خوفناک واقعے کے ذمہ دار کون لوگ ہیں۔

آرمینیا کی وزارت برائے ہنگامی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے کوششیں رات بھر جاری رہیں اور اس دوران دس افراد کو زندہ اور ایک کو مردہ حالت میں ملبے سے نکالا گیا ہے۔ تاہم وزارت ہنگامی امور یا دیگر کوئی بھی محکمہ ابھی اس نتیجے پر نہیں کہ دھماکہ کیسے ہوا اور آگ کیسے لگ گئی۔ البتہ عینی شاہدین نے یہ ضرور بتایا ہے کہ اس حادثے کا مرکز آتش بازی کے سامان کا بڑا سٹور ہی بنا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح پہلے اوپر کی طرف سیاہ رنگ کا گہرا دھواں اٹھتا ہے اور پھر دھماکہ ہونے کی آواز سنی جاتی ہے۔ اب تک 200 فائر فائٹرز آگ بجھانے کے کام میں متحرک رہے ہیں جبکہ ریسکیو کا عملہ ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کا بھی استعمال کر رہا ہے۔

تیس لاکھ کی آبادی کے حامل آرمینیا میں 2020 کی جنگ کے دوران آذربائیجان سے جنگی شکست کے بعد سے ایک سیاسی بحران کا سا ماحول ہے اور معاملات حکومت کے قابو سے باہر ہیں۔ ان حالات اس واقعے میں دارالحکومت میں لوگوں کو رنجیدہ کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں