’جب پارک میں گیا تو لگا کہ غلط پتے پرآگیا ہوں، گرمی نے پارک کا نقشہ بدل دیا تھا‘

لندن میں عرب سیاحوں کے مقبول ہائیڈ پارک کی رونقیں ویرانی میں بدل گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

’چند دن پہلے لندن کے عرب اور غیر عرب زائرین کے پسندیدہ ترین باغ میں ایک سیاح شخص کو ایسا لگا جیسے وہ غلط پتے پر آگیا ہے۔ جس پارک میں اسے آنا چاہیے تھا وہ تو اور تھا۔ جہاں وہ پہنچا تھا وہ فرینکن سٹائن یا ڈریکولا کے بنائے ہوئے "دہشت کے ماحول" والے پارک میں داخل ہو گیا ہو۔ لندن کے جس پارک سے وہ واقف تھا وہ تو ایک سرسبز اور خوبصورت جگہ تھی۔ اس پارک میں نہ سبز گھاس ہے اور درختوں پر پتے ہیں‘۔

یہ الفاظ ایک عرب سیاح کے ہیں جو لندن میں اپنے پسندیدہ پارک میں گیا تو اسے خشک سالی اور گرمی کی وجہ سے پارک میں ہونے والی تبدیلیوں پریقین نہیں آ رہا تھا۔

دنیا کے باغات میں سب سے مشہور ہائیڈ پارک سے سبز گھاس غائب ہو گئی ہے۔ یہاں تک کہ وہ بنجر ہوگیا ہے۔ ہر طرف ویرانی کا عالم ہے۔

برطانوی اخبار "دی ٹائمز" کی گذشتہ روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا کہ "لوگوں کو صرف 4 بار نہانے کی تاکید کی گئی تھی۔ انگلستان کو کئی دہائیوں سے خشک سالی کا پتہ نہیں تھا مگر اب موسمیاتی تبدیلی نے انگلینڈ کو بھی ویران خانہ بنا دیا ہے۔ پانی کی قلت کی وجہ سے لوگ دھول سے اٹی چیزوں کو دوھونے سے قاصر ہیں کیونکہ خشک سالی نے آدھے انگلینڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ہائیڈ پارک کی زمین کسی بھی ہری گھاس سے خالی ہے۔ اس کی حالت یہ ہوگئی ہے جیسے یہ فوجیوں کا جنگی مشقوں کا میدان ہو۔ جہاں گھاس کا تنکا تک نہیں۔۔

"العربیہ ڈاٹ نیٹ" کی طرف سےایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہےیہ پارک 1637 میں عوام کے لیے کھولا تھا، جس میں ہمیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ہر سال گرمیوں کے ان دنوں میں سیاحوں کی معمول کی تعداد کے مقابلے میں سیاحوں کی تعداد کم ہے۔

برطانیہ میں صورتحال سمندری گرمی اور خشک سالی کی ہے، یارکشائر واٹر گذشتہ بدھ کو اپنے صارفین کو پانی کی فراہمی روکنے والی پانچویں کمپنی بن گئی، جس سے 50 لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔ ٹینکوں میں پانی کی کمی ہے۔ ان کی تجدید کے لیے ہفتوں کی بارش درکار ہے۔ ایک انتباہ یہ بھی ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے جو کہ جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں