جازان پولیس نے پبلک مقام پر اسلحے کی نمائش اور فائرنگ کرنے والے شہری کو دھر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے ریاض ریجن کی ایک کمشنری میں مشین گن لہرانے اور پبلک مقام پر فائرنگ کرنے والے شہری کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ عوامی مقام پر مشین گن لہرانے اور فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

تفصیل کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ ’فائرنگ کے باعث موقع پر موجود لوگوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔‘

پبلک پراسیکیوٹر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ پبلک پراسیکوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ’پبلک مقام پر مشین گن کی نمائش اوراس سے فائرنگ سنگین جرم ہے اس پر گرفتاری مقرر ہے‘۔

عہدیدار نے بیان میں کہاکہ’ اس سے موقع پر موجود لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ اس سے معاشرے کا چین وسکون غارت ہوجاتا ہے۔ اس قسم کی سرگرمیاں فوجداری مواخذے کے دائرے میں آتی ہیں۔ فائرنگ کرنے والے کے خلاف فوجداری کارروائی ہوگی۔ سپیشل کورٹ سے اسے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جائے گا‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں