سعودی ولی عہد کی اردنی ہم منصب کو منگنی کی مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ کو فون پر منگنی کی مبارکباد دی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق شہزادہ سلمان نے منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے اردنی ہم منصب کو دعا دی کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی اور مسرت سے بھری زندگی سے نوازیں۔

اردن کے شاہی دیوان نے بدھ کے روز ولی عہد الحسین بن عبداللہ دوم کی سعودی شہری رجوہ خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیزآل سیف سے منگنی کا اعلان کیا ہے۔منگنی کی تقریب اردن کے شاہ عبداللہ دوم، ملکہ رانیا العبداللہ اور دلھن کے اہل خانہ کی موجودگی میں سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقد ہوئی۔

ملکہ رانیا نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں اس منگنی کا اعلان کیا اور اس پر اپنی بے پایاں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے سب سے بڑے شہزادہ حسین اور ان کی خوب صورت منگیتر رجوہ آل سیف کو مبارک باد‘‘۔

منگنی کی تقریب دلھن کے والد کے گھر منعقد ہوئی ہے۔اس میں اردن کے شہزادہ حسن بن طلال، شہزادہ ہاشم بن عبداللہ دوم، شہزادہ علی بن الحسین، شہزادہ ہاشم بن الحسین، شہزادہ غازی بن محمد، شہزادہ راشد بن الحسن اور آل سیف خاندان کے متعدد افراد نے شرکت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں