بیمار بھائی کی حالت دیکھ کر کم سن اس کی گود میں گرگیا، رقت آمیز منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا میں سوشل میڈیا پر دو کم سن بھائیوں کی ایک دل سوز تصویر نے دیکھنے والوں کی آنکھوں سے بھی آنسو جاری کر دیے۔

یہ تصویر دو امریکی بچوں ایان اور پندرہ سالہ پیٹر کی ہے۔ ایان ہڈیوں کے کینسر کا شکار ہے اور اب اس کی یہ موذی بیماری اپنے آخری مرحلے پر ہے۔

بیمار بھائی [ایان] کی حالت دیکھ کر اس کا بھائی پیٹر خود پرقابو نہ رکھ سکا اور روتے ہوئے اس کی گود میں گرگیا۔ اس پر بیمار بچے نے اپنے دل گرفتہ بھائی کو تسلی دی اور کہا کہ ’میری زندگی اب بہت مختصر ہے‘۔

دونوں بھائیوں کو ایک دوسرے سے لپٹے دیکھا جا سکتا ہے۔

پیٹرنے اپنے بیمار بھائی سے کہا کہ وہ اس موذی بیماری کو شکست دینے میں اس کی مدد نہیں کر سکا۔

یہ تصویر اخبار ڈیلی میل کی ویب سائٹ پر بھی شائع ہوئی ہے جب کہ اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی شایع کیا گیا۔

یہ تصویر اوریگون میں مقیم بینجمن ایلیٹ نامی شخص نے بنائی۔ تاہم اسے معلوم نہیں تھا کہ دونوں بچوں کا آپس میں کیا تعلق ہے۔ اس کی مزید تفصیل ڈیلی میل پر شائع ہوئی تھی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں