ملیے سعودی عرب کی خواتین بیڈمنٹن چیمپئنز سے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں خواتین کےمختلف عالمی کھیلوں میں حصہ لینے،کھیلوں کی تربیت حاصل کرنے، کھیلوں کے میدان میں ترقی کرنے اور عالمی کھیلوں کے میدان میں سعودی خواتین کی شرکت کے لیے وسیع بنیاد قائم کرنے کی کوششوں کے جلو میں سعودی نائب صدر بیڈمنٹن فیڈریشن نے نوجوان لڑکیوں اور نوجوان خواتین کی کیٹیگریز کے لیے کنگڈم ویمنز چیمپئن شپ کی فاتحین کی تاج پوشی کی۔

براعم کیٹیگری میں کھلاڑی بتول المطیری نے پہلا، الجوھرہ المطیری نے دوسرا اور منتہا العصیمی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔

جونیئر کیٹیگری کی سطح پر کھلاڑی میلاف الطوالہ پہلے، ہالا زیدان دوسرے نمبر پر جبکہ ماہ الغامدی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

17 اگست کو نوجوان خواتین کی کیٹیگری کے حوالے سے نورا النویس نے پہلی، سیدرہ النصر نے دوسری اور میعاد العصیمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے مقابلوں کا نظم و نسق قومی ریفریوں کے ایک گروپ کے ذریعے کیا گیا جو فیڈریشن کے زیر اہتمام ریفری کورسز کے ذریعے اس کام کو انجام دینے کے لیے اعلیٰ ترین سطح پر تیار اور اہل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں