سعودی عرب: جعلی گاڑیاں بیچ کر 67 لاکھ ریال کمانے والا گروہ گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن آفس کے ایک سرکاری ذریعے نے جمعرات کو انکشاف کیا ہے کہ جعلی گاڑیوں کی فروخت کے دھندے میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

گرفتارگروپ مقامی لوگوں پر مشتمل ہے اور ان کی عمریں تیس سال کے درمیان ہیں۔ گرفتاری کےبعد ان پر جعلی گاڑیاں فروخت کرنے کے الزام اور فراڈ میں فرد جرم عایدکی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور 67 لاکھ 17 ہزار ریال سے زیادہ کی رقم ضبط کی گئی ہے۔

تفتیشی طریقہ کار سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے متاثرین کی لاعلمی اور ان گاڑیوں کی ضرورت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسی مجرمانہ طرز کے ساتھ کئی بار جرم کو دہرایا۔

ذریعے نے بتایا کہ ملزمان کو زیر التواء تفتیش گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف قانونی سزا کا مطالبہ کرنے کے لیے انہیں مجاز عدالت میں بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذریعہ نے بتایا کہ استعمال شدہ سامان خریدنے کی ضرورت کی صورت میں باقاعدہ طریقہ کار پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے شہریوں سے کہا کہ وہ کسی آن لائن خریدو فروخت کے دھندے سے بچیں کیوں کہ کسی ایپ یا آن لائن پورٹل کے ذریعے کسی بھی چیز کی خریدو فروخت میں فراڈ کا احتمال موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں