سعودی عرب: فلم "90 دن" کی خصوصی نمائش میں شائقین کا کھڑکی توڑ رش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ہدایت کار خالد الحربی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "90 دن" کی خصوصی نمائش مملکت کے دارالحکومت ریاض سٹی میں ’مووی بلیو وارڈ سینما‘ میں بدھ سترہ اگست کو کی گئی۔ فلم کی نمائش میں شوبز سے منسلک شخصیات، شہریوں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بدھ کی شام ہونے والی نمائش کے لیے MAD Solutions، The Arab World پروڈکشن فلم Rowad Media آڈیو ویژول پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن نے تعاون فراہم کیا۔

یہ فلم جمعرات کو کویت کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی جب کہ مصر میں 24 اگست کو ریلیز ہوگی۔

شائقین میں فلم کے ہدایت کار خالد الحربی اور اس کے پروڈیوسر فیصل الحربی کے ساتھ ساتھ فلم کے ہیرو مروہ محمد، فیصل الزہرانی، ثناء بکر یونس، عبدالعزیز السکیرین، محمد الہاشم، ڈاکٹر اسامہ اوربدر المطرفی شامل تھے۔ نمائش میں شامل اہم شخصیات میں سعودی عرب میں تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی کے سی ای او سلطان البازعی، فنکار علی ابراہیم، ہدایت کار فطیس بقنہ، پروڈیوسر صالح الفوزان، نقاد ڈاکٹر فہد ال یحییٰ، خالد ربیع، محمد السحیمی، رجا العتیبی، فوٹو گرافرسمیر الناصر، اور مصنف محمد المزینی نے خصوصی شرکت کی۔

یہ ’فلم آئیڈیاز آف ٹومارو فاؤنڈیشن فار آرٹسٹک پروڈکشن‘ کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔ اس کے واقعات ایک ڈرامائی فریم ورک میں پیش کیے گئے ہیں۔ یہ فلم ایک سارہ نامی فرضی کردار کے گرد گھومتی ہے جسے من چاہے جیون ساتھی کی تلاش ہے۔ جب وہ اسے ڈھونڈتی ہے تو وہ اس کے لیے سب کو چیلنج کرتی ہے۔ جب وہ اسے تلاش کر لیتی ہے تو اسے ایک پتا چلتا ہے کہ وہ ایک حقیقت کو چھپا رہا ہے۔ فلم میں مزاحیہ انداز میں معاشرے کے کچھ کانٹے دار رسم و رواج اور مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس میں مختلف نسلوں کے اداکار اداکاری کر رہے ہیں جو سعودی عرب میں بہت مقبول ہیں۔ نوجوانوں میں فیصل الزہرانی، مروہ محمد، محمد الہاشم، فی فواد، بدر المطرفی، وود اسامہ ، ثنا بکر یونس، عبدالعزیز السکیرین اور خالد الحربی کی سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں فلمی دنیا میں خدمات کی ایک طویل تاریخ ہے۔

فلم "90 دن" کی تحریر اور ہدایت کاری خالد الحربی نے کی تھی۔ ایک مصنف جس نے بہت سے سعودی اور عرب کاموں میں حصہ لیا۔ انہوں نے شہرت اس وقت حاصل کی جب بچوں کی سیریز ’ٹیلز آف بابا فرحان‘ لکھنا شروع کی جس پربارہ سیزن کی فلم تیار کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں