ترکی میں بس حادثہ، زخمی سعودی سیاحوں کی فضائی ایمبولینس سے مملکت منتقلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی ہدایات پر سعودی سفارتخانے نے بدھ کو ترک وزارت صحت کے تعاون سے بس حادثے میں زخمی ہونے والے 13 سعودی سیاحوں کو دو فضائی ایمبولینسوں کے ذریعے مملکت منتقل کرایا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اس آپریشن کی نگرانی کی۔

یاد رہے کہ 20 اگست کو سعودی سیاحوں کی بس شمالی ترکی کے شہر ریزکے کوہستانی علاقے میں چٹان سے ٹکرا گئی تھی۔ زخمیوں کا علاج ترکی کے ہسپتالوں میں کیا جارہا تھا۔ اب انہیں مکمل علاج کے لیے سعودی عرب منتقل کیا گیا ہے۔

سعودی سفارتخانے نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمی شہریوں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں