پاپ کارن کھانے کا عالمی ریکارڈ،آٹھ منٹ میں 32 ڈبےہڑپ:ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جوئے چیسٹ نٹ نامی ایک امریکی جو کہ امریکا کے اندر اور باہر کھانے کی مختلف ریس جیتنے کے لیے "جبڑوں والا" کے لقب سے مشہور ہے انگلینڈ میں پاپ کارن کےبتیس ڈبے ایک وقت میں کھا کر نیا عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔

39 سالہ جوئے چیسٹ نٹ نے ایک بین الاقوامی مقابلے میں جو بدھ کو امریکی ریاست ’انڈیانا‘ کے دارالحکومت انڈیانا پولس میں منعقد ہوا میں یہ مقابلہ جیتا۔ اس پر اسے چار لاکھ پچاس ہزار ڈالرکی رقم بہ طور انعام ملی۔ اس نے پاپ کارن کے 32 ڈبے کھائے۔ ایک ڈبے کا وزن 680 گرام ہے۔ یہ سب اس نے صرف آٹھ منٹ میں کیا۔اس سے قبل پاپ کارکن کا پچھلا ریکارڈ لاس اینجلس میں گذشتہ سال 28.5 ڈبے کھا کربنایا گیا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو اس حوالے سے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو بھی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس میں چسٹ نٹ ایک منٹ میں پاپ کارن کے چار ڈبے کھا رہا ہے۔

پاپ کارن کو جلدی سے چبانے کے لیےچیسٹ نٹ دانے داروں کو نرم کرنے کے لیے بہت زیادہ پانی پیتا،پھر دوسروں کو اپنے منہ میں داخل کرتا اور پانی کا استعمال کرتے ہوئے انہیں بھی چباتا، مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق۔ اس کے اس طریقے سے 2012 میں چکن کھانے کے ایک مقابلے کی یاد تازہ ہوگئی جس میں 12 منٹ میں 191 چکن ونگز کھائے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں