’دس (۱۰) سال سے کم عمر بچوں کو فرنٹ سیٹ پر بٹھانا ٹریفک خلاف ورزی‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیور کے برابر فرنٹ سیٹ پر بٹھانا خلاف ورزی ہے۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بٹھانا خطرناک ہو سکتا ہے۔ انہیں پچھلی نشستوں پر سیٹ بیلٹ کے ساتھ بٹھایا جائے۔

سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ سکول بسوں میں طلبہ کو اپنی مقرر کردہ جگہ پر بیٹھنا چاہئے۔ یہ اقدام ان کی اور دوسروں کی حفاظت وسلامتی کے لیے ہے۔

محکمہ ٹریفک نے مزید کہا کہ طلبہ کو سکول بس میں سوار ہوتے ہوئے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے اور اپنی نشست پر سکون سے رہنا سب کے لیے حفاظتی نکتہ نظر سے اہم ہے۔

محکمہ ٹریفک نے طلبہ سے کہا کہ وہ سکول بس میں سوار ہوتے ہوئے کئی چیزوں کا دھیان رکھیں جن میں سیٹ بیلٹ باندھنا، مقررہ جگہ پر بیٹھنا۔ اس کے علاوہ کھڑکی سے سر اور ہاتھ باہر نہ نکالنا، جب تک بس مکمل طور پر نہ رکے اترنے کی کوشش نہ کرنا شامل ہے۔

محکمہ ٹریفک نے کہا کہ اسی طرح سڑک عبور کرنے سے قبل یہ دھیان رکھا جائے کہ گاڑیاں نہ آرہی ہوں۔ اس سے ٹریفک حادثے اور مشکلات سے بچا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں