ایران جوہری معاہدے پرپیش رفت سے متعلق جوبائیڈن کی یائرلاپیڈ سے بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز اسرائیل کے وزیراعظم یائرلاپیڈ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے ایران سے مجوزہ جوہری معاہدے پر پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار نےالعربیہ کو بتایا کہ اس فون کال سے متعلق بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ’’دونوں لیڈروں نے جوہری معاہدے پر مذاکرات اور ایران کی جوہری ہتھیارکے حصول کی جانب پیش رفت روکنے کے مشترکہ عزم کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی ہے‘‘۔

وائٹ ہاؤس نے الگ سے ایک بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پا جائے گا۔

امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے ایک فون کال کے دوران میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ’’ہم حالیہ ہفتوں اور مہینوں کے مقابلے میں اب معاہدے کے زیادہ قریب ہیں۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ایران اپنے کچھ مطالبات سے دستبردار ہونے پرآمادہ ہے کیونکہ وہ اس معاہدے سے بالکل متعلق نہیں تھے۔ چناں چہ ہم محتاط طور پر پُرامید ہیں کہ حالات درست سمت میں آگے بڑھ رہ سکتے ہیں‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں