متحدہ عرب امارات:ابوظبی کی جامع مسجد کے قریب چھوٹاطیارہ گرکرتباہ، پائلٹ زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کی جامع مسجد کے کارپارک میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں اس کا پائلٹ زخمی ہو گیا ہے۔

اماراتی حکام نے کہا کہ حادثہ طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

ایک انجن والا سیسنا طیارہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کے وسط میں واقع نجی جیٹ طیاروں کے لیے ایک خصوصی ہوائی اڈے کی جانب پرواز کررہا تھا لیکن وہ ملک کی سب سے بڑی سفید سنگ مرمر بنی جامع مسجد کے نزدیک گرگیا۔

یواے ای کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ زخمی ہوگیا اور اسے ضروری علاج اور نگہداشت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جی سی اے اے نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے اور اس وقت طیارہ ہوائی اڈے پراترنے کے لیے آرہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں