جی سی سی کے اقامتی اور شینجن ویزہ حاملین سعودی عرب کا آن لائن سیاحتی ویزہ لے سکیں گے

خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے کی مدت تین ماہ سے زائد ہونا ضروری ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے مکینوں کو اپنے ای ویزا کے اجراء اور برطانیہ، امریکا اور یورپی یونین کے مکینوں کو آمد پر ویزا کے حصول کے لیے نئی نرم پالیسی متعارف کرائی ہے۔اس کے تحت جی سی سی کے مکین ای ویزا کے اجراء کے لیے بآسانی درخواست دے سکتے ہیں۔

سعودی عرب کے وزیرسیاحت نے جمعرات کو ایک نیا حکم جاری کیا ہے۔اس کے تحت ای ویزا کے حصول کے لیے جی سی سی کا اقامت نامہ کم سے کم تین ماہ کے لیے کارآمد ہونا چاہیے۔

برطانیہ، امریکا یا شینجن ویزے کے حاملین کارآمد سیاحتی یا کاروباری ویزے کی صورت میں سعودی عرب میں آمد پر بدستور ویزا حاصل کر سکیں گے بشرطیکہ انھوں نے اپنے اس ویزے کو جاری کنندہ ملک میں کم سے کم ایک بار داخل ہونے کے لیے استعمال کیا ہو۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سیاحتی ویزا کے حاملین کوحج کے موسم میں حج اور عام دنوں میں عمرہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سعودی وزیرسیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ سیاحوں اور زائرین کے تجربے کو بہتربنانا شعبہ سیاحت کے مستقبل کی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اقدام ملک کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے ای ویزے کا نظام 2019ء میں متعارف کرایا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک دس لاکھ سے زیادہ ای ویزے جاری کیے جاچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں