کیا امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو طلاق کے بعد نئی دوست مل گئی ہیں؟

ڈی کیپریو کی نئی گرل فرینڈ کا لیبیا کے قذافی خاندان سے کیا تعلق ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

گذشتہ روز ایک 22 سالہ روسی ماڈل کی تصاویر سامنے آئیں جسے فرانس کے جنوب میں واقع سیاحتی مقام سینٹ ٹروپیز میں مشہور زمانہ اداکار 47 سالہ لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ پکنک مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد یہ افواہیں پھیلیں کہ دو ماہ قبل ارجنٹائنی ماڈل کیملا مورون سے علاحدگی کے بعد ڈی کیپریو نے اس نئی دو شیزہ کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کردی ہے۔ تصویروں کی زینت بننے والی نئی ماڈل کی عمر 22 سال بتائی جاتی ہے جب کہ امریکی اداکار کی مطلقہ کیملا ان سے عمر میں 22 سال چھوٹی تھیں۔

جہاں تک اس کی نئی گرل فرینڈ کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہےاس کا کہ اپنا نام ماریا بیریگووا وہ بھی ایک لیبی کاروباری شخصیت اور خود سے آٹھ سال بڑے احمد مسعود عبد الحافظ سے طلاق یافتہ ہیں۔ عبدالحافظ کی ایک کمپنی فیشن اور رئیل اسٹیٹ کے میدان میں فرانس میں قائم ہے۔

اس کے بانی لیفٹیننٹ جنرل مسعود عبدالحافظ کے پوتے ہیں جنہیں لیبیا کے کرنل معمر قذافی کے "دست راست" قرار دیا جاتا ہے۔ وہ فوجی سکیورٹی کے کمانڈر کے عہدے کے ساتھ جنوبی لیبیا کے گورنر اور وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں 2011 میں ان کے خلاف بغاوت کرنے والوں کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔

اس کے بعد اس کے دادا وزیر داخلہ نصر مبروک عبداللہ کے ساتھ قاہرہ فرار ہو گئے اور وہاں 14 جنوری 2015 کو 78 سال کی عمر میں ایک بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

برطانوی ڈیلی میل نے کل بدھ کو اپنی ویب سائٹ پرایک بیان شائع کیا جس میں گذشتہ جولائی میں ڈی کیپریو کے سینٹ-ٹروپیز میں تصاویر اور ماریا برگوا کے تعلقات کی رپورٹ شائع کی گئی تھی۔

تاہم تصاویر زیادہ تر دھندلی ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ یہ تصاویر نجی طیارے کے باہر، ایک بکنی میں اور پانچویں یاٹ پر لی گئی ہے لیکن وہ مشہور’ٹائیٹینک‘ فلم کی تقریب میں کسی بھی تصویر میں نظر نہیں آئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں