کرونا ٹیست منفی آنے کے بعد مہاتیر ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے

97 سالہ مائشین رہنما بدھ کے روز ہسپتال داخل ہوئے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ملائیشیا کے سابق وزیرا عظم 97 سالہ مہاتیر محمد کو اتوار کے روز ہسپتال سے فارغ کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ان کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہیں کرونا مثبت انے پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔

97 سالہ مہاتیر محمد بیس سال سے زائد عرسے تک ملائیشیا کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ وہ اب بھی ایک مستعد اور متحرک قانون ساز ہیں۔ تاہم انہیں پہلے سے دل کا عارضہ ہے۔ انہیں کئی بار دل کا دورہ پڑنے کے علاوہ دل کی اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی ہے۔

مہاتیر محمد کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں بدھ کے روز نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ قرنطینہ میں بھی رہے ابھی وہ منگل تک قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ مہاتیر اب تک تین مرتبہ کرونا سے بچاو کی ویکسینیشن کروا چکے ہیں۔ تاہم اب ھالت سنبھلنے کے بعد وہ ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں