اردن میں فوجی مشقوں کا آغاز، پاکستان اور سعودی عرب سمیت 27 ممالک کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن میں پیر کو مشترکہ فوجی مشقوں ’چوکس شیر‘ کا آغاز ہو گیا جو 15 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ سعودی عرب اور پاکستان سمیت 27 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشقوں میں بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے شامل ہیں۔

فوجی مشقوں کا مقصد تجربات کا تبادلہ، دہشت گردی کے انسداد میں مشترکہ پروگرام کے تصور کو پختہ بنانا، داخلی بحرانوں اور امن و امان کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی استعداد بہتر بنانا ہے۔

مشقوں میں شامل ممالک کے دستے سائبر سیکیورٹی کے خطرات، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کرنے کی صورت میں رونما ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے ساتھ دہشت گردی کے خطرات کے سدباب کی مشقں کریں گے۔

مشقوں میں جرمنی، اٹلی، جاپان، ناروے، قازقستان، آسٹریا، سویڈن، قبرص، کینیا، یونان، پولینڈ، بیلجیئم، پاکستان، سعودی عرب، آسٹریلیا، عراق، لبنان، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، عمان ،کینیا، مراکش اور اردن شریک ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں