روسی صدر کا چین اور اتحادی ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق صدر ولادیمیر پوتین نے چین اور دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ہے۔

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوو کے مطابق روسی صدر نے سرگیوسکی ملٹری رینج میں ہونے والی کثیر الجہتی فوجی مشقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ وزیر دفاع سرگئی شوگو اورفوجی چیف آف اسٹاف ویلری گیراسموو بھی موجود تھے۔

روسی ترجمان کے مطابق روسی صدر 'ووسٹوک 2022' کے عنوان سے ہونے والی فوجی مشقوں کے اختتامی مرحلے میں دوبارہ شرکت کر سکتے ہیں۔

روس کے مشرقی حصے میں ہونے والی یہ جوائنٹ مشقیں یکم ستمبر سے سات ستمبر تک جاری رہیں گی۔ ماسکو کے مطابق مشقوں میں 50 ہزار سے زائد فوجی اور 5000 فوجی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں جن میں 140 جہاز اور 60 کشتیاں بھی شامل ہیں۔

ان مشقوں میں روس اور چین کے علاوہ شام اور بھارت کے فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔اس سے قبل سنہ 2018ء میں بھی روس ایسی فوجی مشقیں انعقاد کر چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں