آپ ہیں کتنے ذہین؟ چار میں سے سب سے زیادہ بے وقوف کو تلاش کریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

آپ کا آئی کیو جاننے کیلئے ذہانت کا ٹیسٹ معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ وہ ٹیسٹ ہوتا ہے جس میں آپ مشاہدہ کی بنا پر جواب دیتے ہیں۔

دماغی پہلیاں ایک عام پہلی کو زیادہ دلچسپ بنا دیتی ہیں کیونکہ یہ تفریحی کھیل ایک تخلیقی سوچ کے ساتھ حل کئے جاتے ہیں۔

پیش کی گئی اس دماغی پہیلی کو حل کرنے کیلئے آپ کو تجزیاتی سوچ کی مہارت استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ مسئلہ کو حل کرنے کیلئے آپ کو تھوڑا مختلف سوچنے کی بھی ضرورت پڑے گی۔

ہم آپ کیلئے ایک دلچسپ دماغی ’’مزاح‘‘ لیکر آئے ہیں۔ اس میں آپ کو ایک تصویر دیکھنا ہے جس میں چار افراد درخت کی شاخ پر بیٹھے ہیں۔ آپ کو صرف 11 سیکنڈ میں فیصلہ کرکے بتانا ہے کہ ان چاروں میں سے سب سے زیادہ بے وقوف کون ہے۔

فیصلہ کرتے ہوئے آپ کو ان چاروں کے کاموں اور حالات پر نظر رکھنا ہو گی۔ جواب دینے سے پہلے تصویر کو غور سے دیکھئے کیونکہ جواب سادہ ہے لیکن اسی طرح مشکل بھی ہے۔

اس دلچسپ پہیلی کے جوابات سوال کے آخر میں دئیے گئے ہیں، لہذا آپ پر لازم ہے کہ آپ اپنا جواب دینے سے قبل ان جوابات کو بالکل نہ دیکھیں ورنہ اس طرح آپ اپنی دماغی صلاحیت کا اندازہ نہیں لگا سکیں گے۔

اگر آپ تصویر میں چاروں افراد کے عمل کو دیکھیں تو یہ چاروں کی حماقت اور بھولے پن میں اپنا وافر حصہ رکھتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ہمیں دیکھنا ہے کہ سب سے زیادہ احمق اور سب سے کم احمق کون ہے۔ ہم ترتیب نزولی کے اعتبار سے زیادہ بے وقوف سے کم بے وقوف شخص کا فیصلہ کرتے ہیں۔

تصویر میں چار نمبر والا شخص سب سے زیادہ بے وقوف ہے کیونکہ وہ جس شاخ پر بیٹھا ہے اسی کو کاٹ رہا ہے۔ ایک نمبر والا شخص کا بے وقوفی میں دوسرا نمبر ہے کیونکہ وہ ایسی شاخ پر بیٹھا ہے جسے دوسرے نمبر والا بھولا شخص کاٹ دے گا۔

بے وقوفی میں تیسرا نمبر شخص نمبر دو کا ہے کہ وہ جانتا نہیں کہ وہ بھی گر جائے گا کہ شخص نمبر تین اس کی شاخ کاٹ رہا ہے۔ شخص نمبر تین ان سب میں سب سے کم بے وقوف کہلایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں