امریکی سیاستدان نے کرپشن بے نقاب کرنے والے صحافی کوقتل کردیا

لاس ویگاس پولیس نے مبینہ قاتل گرفتار کر لیا ۔۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لاس ویگاس پولیس نے بدھ کے روز قتل کے شبہے میں ایک سیاستدان کو جوا خانے سے گرفتار کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار کیا گیا شخص ایک ایسا سیاستدان ہے جو ایک صحافی کی تحقیقاتی رپورٹس سے تنگ آیا ہوا تھا ۔

اس لیے اس نے مبینہ طور پر رپورٹر کو قتل کر دیا ہے۔ مقتول صحافی جیف جرمن لاس ویگاس ریویو نامی جریدے کے لیے تحقیقاتی رپورٹس کی ایک سیریز پر کام کر رہا تھا۔ جن کا موضوع کلارک کاونٹی کے پبلک ایڈمنسٹریٹر اور رابرٹ ٹیلیس کی غلط کاریوں سے متعلق تھا ۔

اخبار کا کہنا ہے کہ 69 سالہ جیف جرمن ہفتے کے روز اپنے گھر کے باہر مردہ حالت میں ملا ، قتل کا یہ واقعہ دو ستمبر کو پیش آیا ہے۔ جیف جرمن کو چاقو سے کئی وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کی طرف سے ابھی تک گرفتار کیے گئے شخص کا نام نہیں لیا گیا ہے۔ تاہم ریویو جرنل نے اس شخص کا نام ٹیلیس بتایا ہے۔ کلارک کاونٹی جیل کے ریکارڈ کے مطابق ٹیلیس کو ایک قتل کی کھلی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز ایک مقامی ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا ' پولیس کی طرف سے ایک مقامی سرکاری ذمہ دار کے گے گھر کی تلاشی لی گئی ہے۔ پولیس نے اپنے سب سے اہم ملزم کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔

ان میں ایک شخص نے لمبی اوور کوٹ نما لمبی نارنجی قمیض پہن رکھی ہے۔ یہ شخص ایک میرون رنگ کی گاڑی کے ساتھ ہے، شبہ ہے کہ اس گاڑی کا بھی قتل کی اس واردات میں استعمال کیا گیا ہے۔

اخبارکے مطابق جرمن نے کئی ماہ تک ٹیلیس کا اپنی رپورٹس میں تعاقب کیا تھا۔ ان تحقیقاتی رپورٹس میں ان در خواستوں کو بھی موضوع بنایا گیا ہے جو ٹیلس کے خلاف درخواستوں کا بھی احاطہ کیا گیا تھا جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ ٹیلیس نے اقربا پروری ، دھونس اور دیگر غلط کاریاں بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں