ترکیہ کے جنگلوں میں لگی آگ بجھانے کی کوشش جاری

ایک ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، سات زخمی ہسپتال منتقل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ کے جنگلوں میں لگی آگ کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش میں فائر فائٹرز مصروف ہیں۔ ترکیہ کے جنوبی حصے میں یہ آگ کا دوسرا دن تھا۔ جمعرات کے روز 1000 سے زائد افراد کو جنگل کی آگ سے متاثرہ اور قریبی علاقوں سے محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ایمرجنسی سے متعلق حکام نے بتایا ہے کہ ان ریسکیو کیے گئے افراد میں وہ لوگ بی شامل ہیں جنہیں ان کے گھروں یا ہوٹلوں میں سے نکالا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 29 ہیلی کاپٹر اور 11 جہاز بروئے کار ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ آگ ترکیہ کے ضلع گلنار کے جنگلوں میں بھڑکی ۔ یہ ضلع بحر متوسط سے جڑے صوبے مرسین میں ہے۔ ترکیہ کی ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 850 فائر فائٹرز اس فائر فائٹنگ کے عمل میں مصروف ہیں۔ جبکہ 140 فائر فائٹنگ وہیکلز بھی بروئے کار ہیں۔

اب تک کی اطلاعات یہ ہیں کہ اس آگ لگنے کے بعد سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ اضلاع میں بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں