سعودی عرب میں پولیس نے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے ایک ایسے شخص کی گرفتاری کی اطلاع دی جو بغیر لائسنس کے طبی سروسز فراہم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

گرفتار شخص کے پاس نہ تو طب سے متعلق کوئی مستند ڈگری ہے اور نہ ہی اس نے کلینک کھولنے کے لیے مجاز ادارے سے اجازت لی ہے۔

پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے عطائی کے بارے میں سوشل میڈیا پراطلاعات سامنے آئی تھیں۔ اس کے پاس نہ تو طب کے شعبے کی تعلیم ہے اور نہ ہی یہ کام کرنے کی قانونی صلاحیت رکھتا ہے۔

ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ مذکورہ بالا شخص کو گرفتار کیا گیا اور اس پر سوشل میڈیا پر ایسا مواد شائع کرنے کا الزام لگایا گیا جس میں علاج کی خدمات فراہم کرنے کا اس کا دعوی بھی شامل ہے۔ اس نے دعویٰ کہا کہ وہ ایک ہیلتھ پریکٹیشنرہے مگر اس نے مجاز اتھارٹی سےاس کام کے لیے کسی قسم کا لائسنس نہیں لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں