سعودی قائدین کی شمالی مقدونیہ کے یوم آزادی پر صدر سٹیو بینڈا روفسکی کو مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے جمہوریہ شمالی مقدونیہ کے صدر سٹیو بینڈا روفسکی کو ان کے ملک کے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے صدر شمالی مقدونیہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت کیلئے دعا کی۔ انہوں نے مقدونیہ کے عوام کو بھی مبارکبادی کا مخلصانہ پیغام دیا اور ان کی خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔

ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی شمالی مقدونیہ کے صدر کو اپنے ملک کی آزادی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر شمالی مقدونیہ کی اچھی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مقدونیہ کی عوام کیلئے بھی مزید ترقی اور خوشحالی کی تمنا ظاہر کی۔

جنوب مشرقی یورپ کے ملک جمہوریہ شمالی مقدونیہ نے 1991 کو آزادی حاصل کی تھی۔ اس سے قبل یہ جمہوریہ یوگو سلاویہ کا حصہ تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں