شامی شہری کو قتل کرنے والا سعودی شہری ریاض میں گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ریاض پولیس نے شامی شہری کو گلی میں چاقو کے وار سے قتل کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کر لیا۔

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاض شہر کی ایک گلی میں سعودی شہری نے راہگیروں کی موجودگی میں جھگڑے کے بعد شامی باشندے پر چاقو سے وار کر دئیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعہ اور دوسروں کی زندگیوں سے کھیلنے والے اس رویہ پر شدید تنقید کی تھی۔

واقعہ کی اطلاع علاقہ میں گشت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کو اطلاع دی گئی تھی کہ ایک شہری نے جھگڑے کے بعد کسی تیز دھار آلے سے شامی باشندے پر حملہ کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے سعودی شہری کو گرفتار کر کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں