لڑکے سے چھیڑ چھاڑ پر سعودی شہری کو 5 سال قید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شمالی صوبے دمام کے شہر الخبر میں فوجداری عدالت نے 16 سالہ لڑکے سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر ایک شہری کو 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ اوباش شہری کی عمر تیس سال سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

مجرم نے عدالت میں متاثرہ لڑکے کو پہچاننے اور اسے ہراساں کرنے کے اعتراف سے انکار کر دیا۔ عدالت نے جرم کو ثابت کرنے کیلئے ڈیجیٹل ثبوت کے طور پر ویڈیو ریکارڈنگ کا سہارا لیا۔

سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مجرم متاثرہ لڑکے کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔

عدالت نے مجرم کو ہراساں کرنے کے جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا سنائی۔ عدالت نے اوباش شہری پر یہ بھی لازم کیا کہ وہ ذاتی خرچ پر اپنی سزا کا خلاصہ دو مقامی اخبارات میں بھی شائع کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں