ملکہ ایلزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کولندن میں ادا کی جائیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ کی مرحومہ ملکہ ایلزبتھ دوم کی آخری رسومات پیر 19 ستمبر کو گرینچ معیاری وقت کے مطابق 1000 (جی ایم ٹی) پرلندن میں ادا کی جائیں گی۔اس بات کا اعلان برطانیہ کے شاہی تقریبات کے ارل نے ہفتے کے روزکیا ہے۔

ملکہ ایلزبتھ دوم تخت پر 70 سال تک فائز رہنے کے بعد جمعرات کواسکاٹ لینڈ میں واقع شاہی قلعہ بالمورل میں انتقال کرگئی تھیں۔ان کے تابوت کواتوار کے روز قلعہ بالمورل سے ایڈنبرا لے جایاجائے گا اور پھروہاں سے منگل کو لندن منتقل کیاجائے گا۔

بعدازاں بدھ سے ملکہ کا تابوت آخری رسومات کی صبح تک ویسٹ منسٹرہال میں پڑے گا۔ان کی آخری دعائیہ رسومات لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں ادا کی جائیں گی۔

نارفوک کے ڈیوک ارل مارشل ایڈورڈ فٹزلان ہاورڈ نے بتایا ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں اپنے فرض کو انتہائی دل جمعی سے انجام دیں گے بلکہ اپنے دور کی ایک نمایاں شخصیت کے شایان شان الوداع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ بھی اپنا فرض ادا کریں گے۔

ملکہ کی لاش اس وقت اسکاٹ لینڈ کے شاہی معیار کے مطابق شاہ بلوط سے بنے تابوت میں ہے اور بالمورل قلعہ کے بال روم میں رکھی ہے۔اس کے اوپر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ہے۔محل کے ایک سینیرعہدے دار نے کہا کہ یہ ایک خاموش مگرپُروقارمنظر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں