شاہ چارلس سوم کو بادشاہت سنبھالنے کی تقریب کینیڈا میں بھی کرنے کی دعوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کینیڈا کی طرف سے نئے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اوٹاوا میں شاہ کے نمائندے کے طور پر کام کرنےوالے گورنر جنرل کینیڈا کی رہائش گاہ پر اپنی بادشاہت سنبھالنے کی تقریب کا انعقاد کریں۔

اس سے شاہ چارلس کی بادشاہت کے منصب پر باضابطہ تقرر کے لیے ایک تقریب لندن کے سینٹ جیمز محل میں ہو چکی ہے۔ یہ تقریبات روایتی اور پروٹوکولز بادشاہ کی تبدیلی کے اعلان کا پتہ دیتی ہیں۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے جمعرات کے روز انتقال کے بعد برطانوی بادشاہت پر فائز ہوتے ہی وہ برطانیہ سمیت دولت مشترکہ کے 14 ممالک کے بھی ریاستی سربراہ کا مقام پا چکے ہیں۔

کینیڈا نے دولت مشترکہ رکن ملک ہونے کے ناطے اپنے ہاں 10 دن کے لیے ایام سوگ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ کینڈا ماضی میں برطانیہ کی نو آبادی رہ چکا ہے، مگر آج بھی دولت مشترکہ کے بعض دیگر ممبران کی طرح برطانیہ کی بادشاہت سے خود کو جوڑے ہوئے ہے۔

اس ناطے کینیڈا کی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور گورنر جنرل کینیڈا میری سائمن نے مشترکہ طور پر شاہ چارلس کی بادشاہت کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں