افغانستان وطالبان

طالبان کے زیر قبضہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کرتباہ ، تین جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

طالبان کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہو گیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

امریکی ساختہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر جسے طالبان نے مال غنیمت کے طور پر زیر استعمال رکھا ہواتھا۔ یہ ہیلی کاپٹر ایک سال قبل طالبان کے قبضے میں ایا تھا جو ہفتے کے روز حادثے میں تباہ ہوا ہے۔

طالبان اس ہیلی کاپٹر سےتربیتی مقاصد کے لیے کام لے رہے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ امریکیوں نے جب یہ محسوس کر لیا تھا کہ وہ اپنے یہ آلات اپنے ساتھ نہیں لے جاسکیں گے اور طالبان کے ہی ہتھے چڑھ جائیں گے تو امریکییوں نے اپنے ہیلی کاپٹروں وغیرہ کو خود ناکارہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں