سعودی ولی عہدسے یورپی کونسل کے صدرکی توانائی اور مختلف شعبوں میں تعاون پربات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزسے جدہ میں یورپی کونسل کے صدر چارلس میشعل نے ملاقات کی ہے۔

انھوں نے ملاقات میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے ممالک کے درمیان توانائی، ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور اور مختلف شعبوں میں تاریخی تعلقات اور موجودہ تعاون کا جائزہ لیا۔

انھوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبدالعزیز، وزیرمملکت برائے خارجہ امور عادل بن احمد الجبیر،کابینہ کے رکن اور ماحولیات سے متعلق امور کے ایلچی؛ یورپی یونین میں سعودی سفیر سعدالعریفی اور یورپی کونسل کے متعدد اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں