شقی القلب بھارتی شوہر نے بیوی کا گردہ چوری کرکے بلیک مارکیٹ میں فروخت کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بھارتی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر نے ان کا گردہ چوری کرکے بلیک مارکیٹ میں فروخت کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اڑیسہ کے گاؤں کوڈومیٹا کی خاتون رنجیتا کونڈو نے شوہر پر الزام عائد کیا کہ شوہر پراسنت کونڈو نے چال سال قبل دھوکے سے اس کا گردہ چوری کیا تھا جسے بعدازاں فروخت کردیا گیا۔

رنجیتا کونڈو نے بتایا کہ اسے کافی دن سے پیٹ اور کمر میں غیر معمولی تکلیف تھی جس کے معائنے کے لیے وہ ڈاکٹر کے پاس گئی جہاں اسے پتہ چلا کہ اس کے جسم میں صرف ایک گردہ ہے۔

خاتون کے مطابق اسے 2018 میں گردے میں پتھری ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا،شوہر نے کہا تھا آپریشن ہوگا اور یہ پتھری نکال دی جائے گی لیکن اس نے گردہ ہی نکلوادیا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رنجیتا کونڈو نے بتایا کہ اسے اس وقت علم اس لیے نہیں ہوا کیونکہ بے ہوشی کا انجیکشن دیا گیا تھا، خاتون کا شوہر بنگلا دیشی شہری ہے جو غیر قانونی امیگرینٹ کے طور پر رہائش پذیر تھا۔

خاتون کے مطابق ان کی شادی کو 12 سال ہوچکے ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں، دو ماہ قبل ان کا شوہر کسی عورت کے ہمراہ فرار ہوگیا جس کے بعد اب وہ اپنی والدہ کے گھر رہ رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں